ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں2.5لاکھ روپئے مالیت کی لکڑیاں ضبط : عوامی جانکاری پر محکمہ فوریسٹ نے کی کارروائی

کاروار میں2.5لاکھ روپئے مالیت کی لکڑیاں ضبط : عوامی جانکاری پر محکمہ فوریسٹ نے کی کارروائی

Fri, 08 Jul 2022 18:25:31    S.O. News Service

کاروار:8؍ جولائی(ایس اؤ نیوز) قریب 2.5لاکھ روپئے مالیت کے درختوں کے تنوں کو غیر قانونی طورپر سپلائی کئے جانےکے دوران فوریسٹ محکمہ کے افسران نے چھاپہ مارکر لاری   سمیت لکڑیوں کو ضبط کرتےہوئے ڈرائیور کو بھی  گرفتار کرلیا ہے،   یہ واقعہ کاروار تعلقہ کے  کدرا میں  پیش آیا ۔

متعلقہ غیر قانونی لکڑی سپلائی میں فوریسٹ محکمہ کا ایک اہل کار بھی ملوث ہونےکا الزام لگایا گیا ہے۔ الزام پرکارروائی کرتےہوئے جو بھی اس معاملے میں ملوث ہے اس کے خلاف کڑی کارروائی کرنےکا ڈی سی ایف پرشانت کمار نے تیقن دیاہے۔

کدرا کےفوریسٹ علاقے سے غیر قانونی طورپر لکڑیوں کو سپلائی کئے جانےکی عوام کی جانب سے دی گئی  مصدقہ خبر پر متحرک ہوئے فوریسٹ عملے نے ہرمقام پر کڑی نگرانی کرنےلگے۔ فوریسٹ محکمہ کا عملہ کڈواڑ کے قریب ایک گوڈس لاری کو روک کر لکڑیوں کے ساتھ لاری کو ضبط کرلیا اور ڈرائیور محبوب عمر شیخ کو گرفتار کیاگیا ۔ لاری میں ساگوانی سمیت مختلف نسل کے  4.679 کیوبک میٹر والے9 تنو ں کو ضبط کرلیاگیا ہے جس کی لاگت قریب 2.5لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔


Share: